ابنا: لیبیا کی وزارت خآرجہ نے طرابلس میں فرانسیسی سفارتخانہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ لیبیا کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی سفارتخانہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اقدام کو ایک دوست ملک کے خلاف دہشت گردانہ اقدام قراردیتے ہیں ۔ لیبیا کے وزیر خآرجہ نے کہا کہ 2011 ء میں معدوم کرنل معمر قذافی کے خلاف قیام میں فرانس لیبیائي عوام کے ساتھ تھا۔ واضخ رہ ےکہ طرابلس میں آج فرانس کے سفارتخانہ پرکار بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو کارڈ زخمی ہوگئے۔
.....
/169